
اگر آپ نے گھریلو اور خاندانی تشدد کا تجربہ کیا ہے تو آپ محفوظ رہنے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ یا آپ کے ساتھ کوئی شخص فوری خطرے میں ہے―پولیس کو ٹرپل زیرو (000) پر کال کریں۔
فوری ٹوٹکے
- اگر آپ کو جلدی سے یہ ویب سائٹ چھوڑنا ہے، تو ہر صفحے کے اوپر دائیں طرف موجود ایگزٹ بٹن کا استعمال کریں۔ ہماری آن لائن حفاظت کے بارے میں معلومات بھی دیکھیں۔
- ایمرجنسی ہاؤسنگ میں مدد کے لیے، ہاؤسنگ دیکھیں۔
- پولیس کو گھریلو تشدد کی اطلاع دینے کے لیے، آپ اپنے مقامی پولیس اسٹیشن میں کال کر سکتے ہیں یا جا سکتے ہیں۔
- آپ قانونی مدد حاصل کر سکتے ہیں گھریلو تشدد کے احکامات اور علیحدگی کے بعد بچوں کے انتظامات جیسی چیزوں میں۔ قانونی مدد دیکھیں۔
- بحران میں مالی امداد کے لیے، مالی مدد دیکھیں۔
- معاونت کے لیے، مشاورت اور معاونت دیکھیں۔
محفوظ رہنے میں مدد کے لیے آپ 1800 RESPECT کو کال کر سکتے ہیں۔
دیگر خدمات سے رابطہ کرنے کے لیے، مدد حاصل کریں دیکھیں۔
محفظت کی منصوبہ بندی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، 1800 RESPECT ویب سائٹ دیکھیں۔ اس ویب سائٹ میں گھر میں محفوظ رہنے، فرار کا منصوبہ بنانے اور چھوڑنے کے بعد محفوظ رہنے کے ٹوٹکے ہیں۔ ذیل میں کچھ دیگر وسائل ہیں جو محفظت کی منصوبہ بندی میں مدد کر سکتے ہیں۔