• اپنے حکم نامے کی ایک نقل اپنے پاس رکھیں – آپ اس کی نقلیں اپنے بچوں کے اسکول اور بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز کو بھی دے سکتے ہیں۔

  • مدد حاصل کریں – اگر آپ کو پیسے، رہائش یا مشاورت میں مدد کی ضرورت ہے، تو مدد حاصل کریں۔
  • معاوضے کے بارے میں معلومات حاصل کریں - اگر آپ نے گھریلو اور خاندانی تشدد کا سامنا کیا ہے تو ممکن ہے کہ آپ متاثرین کے معاوضے کی سکیم کے ذریعے معاوضہ یا امداد کے لیے درخواست دے سکیں۔ ہر ریاست اور علاقے کی اپنی الگ سکیم اور قوانین ہیں جو یہ طے کرتے ہیں کہ وہ کیسی مدد پیش کرتے ہیں، وقت کی حدود اور کون اہل ہے۔ مزید معلومات کے لیے، اپنی متاثرین کے معاوضے کی سکیم سے رابطہ کریں۔

آپ قانونی مشورہ، کرایہ داری کا مشورہ یا وطن چھوڑنے کا مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنے ذاتی سامان کے بغیر گھر چھوڑنا پڑا تو، دیکھیں میں اپنا سامان کیسے واپس لے سکتا ہوں؟